پرویز مشرف پر مقدمہ ہم نے نہیں موجودہ حکومت نے بنایا تھا ٗ یوسف رضا رگیلانی

1973ء کے آئین کو بحال رکھنا حکومت کام کر ہے ٗ ذو الفقار علی بھٹو کا خلاء پور ا نہیں کیا جاسکتا ٗانٹرویو

اتوار 3 اپریل 2016 14:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا رگیلانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر مقدمہ ہم نے نہیں موجودہ حکومت نے بنایا تھا ٗ 1973ء کے آئین کو بحال رکھنا حکومت کام کر ہے ٗ ذو الفقار علی بھٹو کا خلاء پور ا نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

ملتان میں گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1973 کے آئین کو بحال رکھنا حکومت کا کام ہے ٗمیرے دور حکومت میں 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال ہوا ۔

ایک سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا خلاء پورا نہیں کیا جا سکتا ،بلاول بھٹو نے سانحہ لاہور کے سبب بہاولپورکی مصروفیات منسوخ کیں۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر مقدمہ ہم نے نہیں بلکہ موجودہ حکومت نے بنایا تھا اور ایمرجنسی کے نفاز میں صرف مشرف ملوث نہیں تھے بلکہ اس وقت کی حکومت اور دیگر لوگ بھی شریک تھے انہوں نے کہاکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ۔

متعلقہ عنوان :