دفتر خارجہ کے دو افسروں نے گاڑی کی مرمت پر 3 کروڑ 6 لاکھ کا بل وصول کر لیا

خارجہ امور میں اربوں کی کرپشن کی رپورٹ پارلیمانی کمیٹی کو مل گئی‘ تحقیقات نیب کے سپرد کرنے کا امکان

اتوار 3 اپریل 2016 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) دفتر خارجہ میں بھاری کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول نے گاڑی کی مرمت پر 27 لاکھ 15 ہزار نو سو ساٹھ کا بل سیکرٹری خارجہ نے منظور کر کے رقم جاری کر دی ہے جبکہ ایتھنز میں پاکستانی سفیر نے بھی اپنی ذاتی گاڑی کی مرمت کے نام پر 9 لاکھ سے زائد کی رقم وصول کی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے افسران ہر سال کروڑوں روپے کار مرمت کے نام پر وصول کرتے ہیں لاہور میں ڈپٹی چیف آف پروٹوکول نے گزشتہ سال اپنی ذاتی گاڑی کی مرمت کے لئے 27 لا کھ سے زائد کا بل دفتر خارجہ بھیجا تھا جو کہ سیکرٹری خارجہ نے بل منظور کرتے ہوئے ادائیگی کا حکمد ے دیا ہے جبکہ سفیر پاکستان ایتھنز نے بھی گاری کی مرمت پر 9 لاکھ سے زائد کا بل وصول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے دو افسران کی کاروں کی مرمت کے لئے سکینڈل کی تحقیقات شروع کرے گی اور ممکن ہے کہ کاروں کی مرمت پر 3 کروڑ 6 لاکھ کی ادائیگی کرنے پر سیکرٹری خارجہ و دیگر افسران کے خلاف مقدمہ نیب یا ایف آئی اے کو بھی بھیجا جا سکتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ نئی گاڑی کی قیمت بھی 26 لاکھ سے زیادہ نہیں ہے۔ یہ ملک میں نواز شریف حکومت کی سادگی کی بہترین مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :