ناروے میں غیر قانونی طور پر مقیم دو پاکستانی ڈی پورٹ، ملزمان زیر حراست،پاسپورٹ سیل منتقل

اتوار 3 اپریل 2016 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) ناروے میں غیر قانونی طور پر مقیم دو پاکستانی ڈی پورٹ کردیئے گئے‘ ایف آئی اے نے ملزمان کو حراست میں لے کر پاسپورٹ سیل منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ناروے میں غیر قانونی طور پر مقیم دو پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔ دونوں پاکستانیوں کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 772 لے کر بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورت پہنچی جہاں ایف آئی اے نے ملزم رشید الیاس اور راحیل محمود کو حراست میں لے کر پاسپورٹ سیل منتقل کردیا۔ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :