Live Updates

عمران خان بہت اچھے لگتے ہیں لیکن وہ چوہے مارنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے،چوہدری نثار مان لیں کہ احسان کا بدلا چکانے کے لئے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالاگیا، مشرف کا نام حکومت نے ای سی ایل سے نکالا‘ میاں صاحب نے احسان کا بدلا چکا دیا ہے

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 اپریل 2016 13:42

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان بہت اچھے لگتے ہیں لیکن وہ چوہے مارنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے‘ مشرف کا نام حکومت نے ای سی ایل سے نکالا‘ میاں صاحب نے احسان کا بدلا چکا دیا ہے‘ چوہدری نثار مان لیں کہ احسان کا بدلا چکانے کے لئے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالاگیا۔

وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ میں بہت سارے لوگوں نے باتیں کیں ان کا کام پیپلز پارٹی پر تنقید کرنا اور گالیاں دینا ہے گالیوں کا جواب نہیں دیا جاسکتا سیاسی باتوں کا دیا جاسکتا ہے۔ تھر جا کر دیکھیں میٹھے پانی کے پلانٹ لگے ہیں بہترین سڑکیں بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عمر کوٹ نے فنکشنل لیگ کا روحانی اجتماع تھا گڑھی خدا بخش میں بھٹو کی برسی میں لاکھوں کا جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت اچھے لگتے ہیں ماضی میں ہیرو رہے ہیں لیکن افسوس ہے کہ وہ چوہے مارنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آگیا ہے سپریم کورٹ نے کہا کہ مشرف کو حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ای سی ایل سے نام نکال کر میاں صاحب نے احسان کا بدلا چکا دیا ہے۔ آرٹیکل 6اس لئے تھا کہ آئین توڑنے والوں کو روکا جائے سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے اب مزید سپریم کورٹ کا بہانہ نہ بنایا جائے۔ چوہدری نثار کہہ دیں کہ احسان کا بدلا چکانے کے لئے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔ (ن غ)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :