چلاس ، شدید بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق ،تین بچے زخمی

اتوار 3 اپریل 2016 13:40

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) چلاس میں شدید بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ تین بچے زخمی ہیں ۔یہ افسوسناک واقعہ چلاس کے علاقے جیچن میں رات تین بجے کے قریب پیش آیا ۔جاں بحق ہو نے والوں میں باپ 2بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا ۔گھر کا سربراہ قیوم نامی شخص نادرن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) میں ڈرائیور تھا ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔مقامی لوگوں اور سٹی پو لیس کے اہلکاروں نے امدادی کاروائیوں کے ذریعے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو نکالا۔چلاس شہر سمیت گلگت بلتستان میں گزشتہ 24گھنٹوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم مختلف مقامات سے بند ہے ۔سینکڑوں مسافر چلاس کے مقام پر پھنسے ہو ئے ہیں ۔مسافر شدید بارشوں اور سخت سردی کے باعث پریشان حال ہیں ۔

متعلقہ عنوان :