روس کی تیل پیداوار 10.91 ملین فی بیرل یومیہ بڑھ گئی،رپورٹ

اتوار 3 اپریل 2016 13:27

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) دوحا اجلاس سے قبل تیس سالوں میں پہلی دفعہ روس کی تیل پیداوار 10.91 ملین فی بیرل یومیہ بڑھ گئی اور اس میں 0.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی تیل کی پیداوار بڑھنے سے دوحا اجلاس سے قبل کچھ خدشات سامنے آ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

روس کے وزارت توانائی کے اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں آئل آؤٹ پٹ 46.149 ملین تک پہنچی ہے جبکہ فروری میں یہ 10.88 ملین تھی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روس سمیت تیل پیدا کرنے والے ممالک کا اجلاس 17 اپریل کو دوحا میں ہو رہا ہے ۔ جس میں وسطی سطح پر تیل کی پیداوار کو منجمند کرنے پر بات چیت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :