’را“ کے ایجنٹوں نے کراچی کا امن تباہ کر دیا ہے ،ایم کیو ایم کی غنڈی گردی کا مقابلہ کریں گے :عارف علوی

اتوار 3 اپریل 2016 13:07

’ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے غنڈوں نے ہمارے کارکنوں پر ڈنڈوں اور سریوں سے حملہ کیا ،این اے 245میں رینجرز کی پٹرولنگ کرائی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تصادم کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی کا کہنا ہے کہ را کے ایجنٹوں نے شہر قائد کا امن بر باد کر کے رکھ دیا ہے ،اب یہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملے اس لیے کر رہے ہیں کہ 7اپریل کو کراچی کے عوام ان کے خلاف ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نہ نکلیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے باشعور عوام متحدہ کے ظلم و ستم کا مقابلہ کریں گے اور 7اپریل کو بلے پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :