پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگِ،ِ زیرحراست ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا

اتوار 3 اپریل 2016 12:49

قصور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء ) پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں زیرحراست ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گنڈاسنگھ والا پولیس نے بنک ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم محمدارشد کو گرفتار کرکے اسکا ریمانڈ حاصل کررکھا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب پولیس مزید برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لیکرجارہی تھی کہ قادی ونڈ روڈکے قریب ڈکیت کے ساتھیوں نے جوکہ موٹر سائیکلوں پر سوارتھے کہ زیرحراست ڈاکوکو چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی جس سے پولیس موبائل کونقصان پہنچاپولیس نے وائرلیس پرمزید نفری طلب کرلی دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب ملزمان کی طرف سے فائرنگ بند ہوئی تو پولیس کی زیرحراست میں مشہور زمانہ ڈکیت زخمی ہوگیا۔

جوکہ ہسپتال لے جاتے ہوئے چل بسا۔ دیگرملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مرنے والا ڈاکودس سے زائد سنگین اوربنک ڈکیتی میں ملوث تھا اور ساہیوال‘ فیصل آباد پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ جائے وقوعہ سے ایک پمپ ایکشن بھی برآمدہوئی ہے۔ ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی نے پولیس پارٹی کیلئے سر ٹیفکیٹ اور انعامات کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :