شانگلہ دو مکانات پر پہاڑی تودہ گرنے سے2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

اتوار 3 اپریل 2016 12:06

شانگلہ ۔ 03 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء ) ضلع شانگلہ کے علاقہ لیلونئی میں دو مکانات پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو خواتین سمیت3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ لاشوں کو امدادی کاروائیوں کے بعد ملبے سے نکال لیا گیا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے شمالی علاقہ جات کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی شاہراہ ریشم کوہستان میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیدنگ کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بندہوگئی ۔

سینکڑوں مسافر گاڑیاں دونوں اطراف میں پھنس گئیں۔تفصیلات کے مطابق حالیہ جاری شدید بارشوں نے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔شانگلہ کے گاوٴں لیلونئی میں 2 مکانات پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 خواتین اور1 بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔فلا حی تنظیم پی آر سی ایس ، مقامی لوگ اور پو لیس نے لا شوں کو ملبے سے نکالاجبکہ کوہستان میں بھی ایک مکان پر تودہ گرنے سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ شانگلہ کے ندیوں میں شدید طغیانی آگئی ہے اور دریائے سندہ اور خان خوڑ کے کنارے آبادی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شدید بارشوں کی وجہ سے کوہستان میں مختلف مقامات پر شمالی علاقوں کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ ریشم ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے اور بلا ک کے دونوں اطراف میں سینکڑوں مسافر گا ڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ۔

متعلقہ عنوان :