پشاور انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن 120 افراد گرفتار

اتوار 3 اپریل 2016 12:06

پشاور ۔ 03 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء ) یونیورسٹی روڈ پر امن چوک سے لے کر فیز تھری چوک تک مختلف بازاروں میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور تجاوزات کرنے پر 120 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان اور ٹیم کے ہمراہ مذکورہ علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کرنے پر 120 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ریا ض خان محسودنے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے تما م مستقل غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد اکثر بازاروں میں دکانداروں نے عارضی تجاوزات پھر قائم کر لیں جس کے بعد انتظامیہ نے دوبارہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔

متعلقہ عنوان :