کراچی،محمودآباد میں پولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار

اتوار 3 اپریل 2016 11:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء ) محمودآباد میں پولیس نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

محمود آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر اکرام الدین عرف مرغی والا کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق احمد کے مطابق گرفتار ملزم اکرام پہلے سے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف عرف کالو کا ساتھی ہے۔ گرفتار ملزم کو اسلحہ سیاسی جماعت کے ملزم فراہم کرتے تھے۔ ملزم سے کورنگی، لانڈھی اور اطراف کے علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے تفیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :