ملتان، گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر خاتون نے خود کشی کر لی

اتوار 3 اپریل 2016 11:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء ) ملتان میں گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون نے پھندے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن بی بلاک کے علاقے میں 27 سالہ خاتون کا دبئی میں موجود شوہر سے جھگڑا ہوا جس پر خاتون نے دل برداشتہ ہو کر پنکھے کے ساتھ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشترہسپتال منتقل کر دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کچن میں موجود پنکھے کے ساتھ سیڑھی لگا کر پھندا لگاتی ہے اور جھول جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :