چینی گورکنوں نے 3 ڈی پرنٹر سے مردوں کے اعضا پرنٹ کرنے شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 اپریل 2016 07:51

چینی گورکنوں نے 3 ڈی پرنٹر سے مردوں کے اعضا پرنٹ کرنے شروع کر دئیے

شنگھائی ، چین کے تجہیز و تکفین کے ایک مرکز نے مرنے والے افراد کے جسم کے خراب یا ضائع ہوجانے والے اعضا کو 3ڈی پرنٹر سے پرنٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔
شنگھائی کے لیے ایک تجہیز و تکفین کے مرکز لونگہوا میں ایسے مرودوں، جن کے جسمانی اعضا حادثات، قدرتی آفات یا آگ یا کسی اور وجہ سے ضائع ہوتے ہیں، کے اعضا 3 ڈی پرنٹر سے پرنٹ کیے جاتے ہیں۔ مرکز کی انتظامیہ کے مطابق 3 ڈی پرنٹر کی وجہ سے مردے کم عمر اور پرکشش لگتے ہیں۔

(جاری ہے)


شنگھائی فیونرل اینڈ انٹرمنٹ سروس سنٹر کے لیو فینگمنگ نے بتایا کہ مرنے والوں کے رشتے داروں کےلیےاپنے پیاروں کو بغیر چہرے یا بغیر اعضا کے دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے، میک اپ سے مردے کے ضائع ہوجانے والے اعضا درست نہیں کیے جا سکتے ۔
چین میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے۔اس ٹیکنالوجی سے خراب ہوجانے والے مردہ اجسام کو 95فیصد تک درست کر دیا جاتا ہے۔اس ٹیکنالوجی سے پچھلے سال آگ سے مارے جانے والے فائرفائٹرز کے چہرے بھی درست کیے جا چکے ہیں۔
3ڈی پرنٹر کی مدد سے مردہ اجسام کو درست کرنے میں 4ہزار سے 5 ہزار یوان یا 620 سے 775ڈالر خرچ آتا ہے۔