بچے نے پیدا ہونے سے پہلے ہی اہم پیغام دنیا میں بھجوا دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 اپریل 2016 07:25

بچے نے پیدا ہونے سے پہلے ہی اہم پیغام دنیا میں بھجوا دیا

بوسٹن، امریکا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا اپنے ہونے والے بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے الٹرا ساؤنڈ کرانے پہنچا تو بچے کی جنس کے ساتھ ساتھ انہیں بچے کی شخصیت کا بھی پتہ چل گیا۔
جینی اور ریان گوڈفرے کو الٹرا ساؤنڈ سے پتہ چلا کہ ان کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا تاہم ڈاکٹروں نے دیکھا کہ الٹرا ساؤنڈ کے وقت وہ لڑکا اپنے ہاتھ سے امن کا نشان بنا کر ہلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ کی تصویر دیکھی اور بچے کی جنس کے خانے میں جنس کی بجائے پیس(امن) لکھ دیا۔
گوڈفرے نے بتایا کہ اسے تو اپنے بچے کی صحت کی ہی فکر تھی مگر جب ٹیکنیشن نے تصویر دیکھی تو اس کی ہنسی نکل گئی۔ ٹیکنیشن نے گوڈ فرے کی توجہ تصویر اور اس میں نظر آنے امن کے نشان کی طرف دلائی۔جینی نے یہ تصویر دیکھ کر کہا کہ اس کے بیٹے کی حس مزاح بہت اچھی ہے۔جینی نے ابھی سے اپنے بیٹے کو پرامن بچہ کہنا شروع کر دیا ہے۔
جینی اور ریان گوڈ فرے کا یہ پرامن بچہ اگست کے مہینے میں اس دنیا میں آئے گا۔