نشے میں دھت ڈرائیور گاڑی کو بنک میں ہی لے گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 اپریل 2016 05:42

نشے میں دھت ڈرائیور گاڑی کو بنک میں ہی لے گیا

چونگ چنگ میونسپلٹی ، چین میں ایک نشے میں دھت ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو بنک میں ہی گھسا دیا۔حادثے کا یہ منظر ایک دو نہیں بلکہ بنک کے اندر، باہر اور باہر گلی کے نگرانی کے بہت سے کیمروں نے ریکارڈ کیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں گاڑی تیز رفتاری کے ساتھ بنک کے دروازے کو توڑ کر اندرجاتے دکھائی دے رہی ہے۔
ایک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشہ کرنے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا۔ بنک میں گاڑی گھسا کر اس نے سوچا کہ وہ باحفاظت گھر پہنچ گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نشے میں ڈرائیونگ کرنے اور بنک میں گاڑی گھسانے کے جرم میں ڈرائیور کو 1 ماہ سے لیکر 6 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔