ایس ایس پی شکارپور کا مقابلے کے بعد دو مغویوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:15

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) ایس ایس پی شکارپور کے جانب سے ڈرامہ بازی بند نہ ہوئی ، مقابلے بعد دو مغویوں کو بازیاب کرانے کی دعوی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ایس ایس پی شکارپور ناصرآفتاب نے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کی ہے کہ گڑھی تیغو کے کچے والے علاقے سے پولیس نے مقابلے بعد 14دسمبر 2015 کو اغوا ہونے والے یونس سمیجو اور آدم ابڑو کو بازیاب کروالیا ہے جبکہ اس وقت شکارپور ضلع کے اندر کوئی بھی اغوا شدہ شخص نہیں ہے۔

اس وقت ہم محفوظ ہیں انہوں نے بتایا کہ مستو جعفری اور جھنگل تیغانی ڈکواؤں کے گروہ نے مغویوں کو اغوا کررکھا تھا۔ دوسری جانب بازیاب ہونے والے یونس سمیجو نے صحافیوں کوبتایا کہ ڈاکوؤں نے ہمیں ساڑھے 3 ماہ قبل شادی کے تقریب میں جاتے ہوئے اغوا کیا تھا جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مغوی کی بازیابی 5لاکھ تاوان کی ادائیگی پر عمل میں آئی ہے۔ واضع رہے کہ پولیس مقابلے میں نہ کوئی ڈاکوہلاک ہوا اور نہ ئی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :