شکارپور، نامعلوم افراد نے کمرے میں سوئے بہن بھائیوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
ایک بہن جاں بحق، 3 کی حالت تشویشناک،زخمیوں کوکراچی منتقل کردیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
ہفتہ 2 اپریل 2016 22:15
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) شکارپور میں دردناک واقعہ ، نامعلوم وحشیوں نے کمرے میں سوئے ہوئے بہن بھائیوں پر پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگادی ، نوجوان لڑکی جل کر جاں بحق ، بہن اور بھائی زخمی ، بھائی کی حالت نازک ، اسپتال داخل۔ تفصیلا ت کے مطابق شکارپور شہر کے لکھیدر تھانے کی حدود شاھی باغ محلہ میں بدرالدین شیخ کے گھرمیں درد ناک واقعہ پیش آیا ، 2 نامعلوم درندہ صفت وحشیوں نے رات کے وقت کمرے میں سوئے ہوئے 3 بہنوں اور ایک بھائی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہوگئے جس کی وجہ سے 17سالہ نوجوان لڑکی ارم شیخ ، امبرین اور نوجوان برکت علی شیخ جل کر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال داخل کیاگیا جہاں پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ارم شیخ جاں بحق ہوگئی جبکہ برکت علی کی حالت تشویش ناک ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں کراچی اسپتال روانہ کردیا۔(جاری ہے)
ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ ارم کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ واقعے بعد پورے علاقے میں سوگ کا ماحول بنا ہوا تھا۔ متوفیہ کے والد بدرالدین شیخ نے میڈیا کوبتایا کہ رات کے 3بجے 2 نامعلوم مسلح افراد چوری کی غرض سے گھرمیں داخل ہوئے گھر کے اوپر ایک کمرے میں بچے سوئے ہوئے تھے کہ میری بیٹی ارم کمرے سے باھر نکل کر پانی پینے کے لیے نکلی تو مسلح افراد نے ان کو دیکھ کر تشدد کیا بیہوشی کی حالت میں پھنک کر پیٹرول سے آگ لگادی اور دروازا بند کرکے فرار ہوگئے چیخ وپکار پر ہم پہنچے تو مذکورہ واقعہ دیکھا، ملزمان فرار ہوگئے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے اگر انصاف نہیں ملا تو بھرپور احتجاج کریں گے رابطے کرنے تھانیدار طاہر قادری نے بتایاکہ ہم تفتیش کررہے ہیں تفتیش مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کریں گے جبکہ ایم پی اے امتیاز احمد شیخ نے بدرالدین شیخ سے رابطہ کرکے ہمدردی کا اظہا رکیا ہے
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.