کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے سرقہ شدہ موٹرکار 753 AQA, XLI-برنگ سفید اور آلہ 30بور پستول بمعہ 7عدد کارتوس بھی برآمد کرکے جبکہ اسی طرح موٹر کارسنیچنگ میں ملوث دوسرے ساتھی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ متھرہ کی حدود میں نامعلوم کار سنیچر گروہ نے جوان العمر لڑکے اسرارالدین ولد ظہیر الدین سکنہ نوشہرہ سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھین لی اور قتل کا وقوعہ بھی رونما ہواتھا۔

اس واقعہ کا جناب سی سی پی اوصاحب مبارک زیب خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اپریشن عباس مجید خان مروت کی زیر نگرانی ،SPرورل شاکراللہ بنگش ،DSPرورل صاحبزادہ سجاد خان ،SHOمتھرا محمد شیر خان ،انوسٹی گیشن عملہ ہدایت خان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے 2دن کے اندر اندر انتھک محنت کے بعد گینگ کا سربراہ ملزم رشید ولد ذربت خان سکنہ کرم ایجنسی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ موٹر کار نمبر743 AQA XLIمعہ آلہ قتل 30بور پستول 7عدد کارتوس برآمد کرکے دیگر گینگ کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

جبکہ اسی طرح مورخہ 14.02.2016کو کار سنیچنگ کا وقوعہ رونما ہوا تھا جس پر مقدمہ علت 131مورخہ 14.02.2016جرم 382درج رجسٹر ہو کر ملزم پرویز ولد ھشتنگر خان سکنہ دلہ زاک روڈگلی نمبر 2حال اسلم ڈھیری کو بھی گرفتار کرکے مدعی مقدمہ نے باقاعدہ نشان دہی کی ہے ہر دو مقدمات کی مزید تفتیش جاری ہیںَ

متعلقہ عنوان :