اسلام آ باد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ نے قتل اور اقدام قتل میں ملو ث دو اشتہا ری مجرمان کو گرفتار کر لیا

مجرمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریمانڈجسما نی حا صل

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) اسلام آ باد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ نے قتل اور اقدام قتل میں ملو ث دو اشتہا ری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ مجرمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریمانڈجسما نی حا صل کر لیا گیا ۔مزید تفتیش جا ری ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیا س کی خصوصی ہد ا یا ت پر سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کے انسپکٹر بشیر احمد معہ ٹیم نے تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے مقدمہ 183/15مو ر خہ04-08-2015بجر م 302/324/337-F-ii/34ت پ میں ملو ث اشتہا ری مجرمان محمد گلستان عرف مجا ہد اور محمد آ ذاد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اپنے دیگر سا تھیو ں کے ہمر اہ فا ئر نگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا ملزم محمد گلستا ن وقوعہ کے بعد بیر ون ملک فرار ہو گیا تھا ،جسکو گرفتار کر لیا گیا ، ہر دو ملزمان کو گرفتار کرکے مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ہے۔ اشتہا ری مجرم گلستا ن تھا نہ بنی گا لہ اور شہر ادٹا ؤن کے مقدما ت میں بھی ملو ث تھا ۔ پولیس ٹیم نے قبل ازیں بھی اس وقوعہ میں ملو ث ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجو اچکی ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :