پاکستان میں بیرونی مداخلت فساد کی جڑ ہے،مختلف ممالک نے پاکستان کو پراکسی وارز کا میدان بنادیا ہے،ریاض حسین شاہ

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت فساد کی جڑ ہے۔مختلف ممالک نے پاکستان کو پراکسی وارز کا میدان بنادیا ہے۔اہلسنّت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت عالمی اداروں میں پیش کئے جائیں اور بھارت کے خلاف سفارتی مہم چلائی جائے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور عالمی برداری نے بھارت کی دہشتگردی سے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ بھارت جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔اسلام کودیس نکالا دینے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سید شمس الدین بخاری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ مغرب کی بولی بولنے والی این جی اوز فکری انتشار پھیلا رہی ہیں۔ مغربی میڈیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں مصروف ہے۔پاکستان کی نظریاتی اساس کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے۔حکومت عالمی فورموں پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرے۔

متعلقہ عنوان :