رواں سال ترقیاتی بجٹ 35سے42فیصدتک خرچ ہوسکے گا،محکمہ منصوبہ بندی

وجہ صوبائی محکموں کی نیب،اینٹی کرپشن اوروزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کی جا نب سے تحقیقات ہے، اس لئے افسران ترقیاتی کام کرواتے ڈررہے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ کو رپورٹ

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) سندھ کے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے وزیر اعلی سندھ کوآگاہ کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ صرف 35سے42فیصدتک خرچ ہوسکے گاجس کی وجہ یہ ہے کہ صوبائی محکموں کی نیب،اینٹی کرپشن اوروزیر اعلی انسپیکشن ٹیم ی جا نب سے تحقیقات کرناہے اس لئے افسران ترقیاتی کام کرواتے ہو ئے ڈررہے ہیں ذرائع نے بتا یاہے کہ حکومت سندھ نے حالیہ دنوں میں ترقیاتی بجٹ کم خرچ کرنے پرسخت ناراض تھی اور تمام محکموں سے جواب طلب کررہی تھی اس پروزیراعلی نے تمام محکموں کوفرداًفرداًبلایا بھی تھا مگر اب محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے وزیر اعلی کو آگاہ کیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پرکام کرنے والے افسران ڈرے ہو ئے ہیں اوران کی دلچسپی کم ہو گئی ہے اس لئے ترقیاتی کام ست رفتاری سے کیے جارہے ہیں ذرائع نے بتا یا ہے کہ اس رپورٹ کے بعد وزیر اعلی نے خاموشی اختیار کرلی ہے کیو نکہ وی کسی بھی ادارے کو تحقیقات کرنے سے نہیں روک سکتے اور افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت ضرورکی ہے۔