یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور شیخ زید ہسپتال کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

ہفتہ 2 اپریل 2016 21:59

اسلام آباد ۔ 02 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اپریل۔2016ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور شیخ زید ہسپتال لاہور کے درمیان ہفتہ کے روز تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے جس کے تحت دونوں ادارے میڈیکل ایجوکیشن اور ریسرچ پر اشتراک عمل کریں گے۔ سمجھوتے کی یاد اشت پر یو ایچ ایس کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) پروفیسر محمد اسلم اور شیخ زید ہسپتال کے چیئر مین اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان نے دستخط کیے اس موقع پر یو ایچ ایس کے چیئر مین بورڈ آف گورنرز اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بورڈ آف گورنر ز کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔

اس سمجھوتے کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے شیخ زید میڈیکل کمپلیکس کے تدریسی یونٹس جن میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور ، فیڈرل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور اور الائیڈ انسٹی ٹیوشنز کا الحاق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ساتھ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اب ان اداروں کے امتحانات کا انعقاد اور طلبہ کو ڈگریوں کا اجراء یوایچ ایس کی ذمہ داری ہوگا۔

قبل ازیں یہ ادارے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ منسلک تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے لیے بہت بہتر ہے اس سے ویلیو ایڈیشن ہو گی ۔ شیخ زید ہسپتال اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گے جس سے دونوں اداروں کے مابین ریسرچ اور تدریسی شعبہ میں بہت بہتری آئے گی ۔ بعد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گونرز کی میٹنگ کی بھی صدارت کی ۔

متعلقہ عنوان :