Live Updates

کراچی میں ایم کیو ایم کے مشتعل افراد کا تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ، متعدد زخمی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 اپریل 2016 21:57

کراچی میں ایم کیو ایم کے مشتعل افراد کا تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل۔2016ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے مشتعل افراد نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ کیا جس کے نیتجے میں متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچطی کے علاقے فائیو سٹار چورنگی پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔ تصادم کے نیتجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس موقع پر پولیس نے پہنچ کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات