پشاور،واڑی میں موٹر کار برساتی نالے میں گرنے کے المناک حادثے اظہارافسوس

ہفتہ 2 اپریل 2016 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے دیر بالا کے علاقہ واڑی میں موٹر کار برساتی نالے میں گرنے کے المناک حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سانحے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت بی کی دعا کی نیز متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج پر مناسب توجہ دینے، اس اندوہناک واقعے کی مناسب چھابین کرنے اور مستقبل میں دیر کے سنگلاخ کوہستانی راستوں پر اسطرح کے افسوسناک ٹریفک حادثات کی موثر روک تھام کیلئے زیادہ بہتر حفاظتی اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :