ہالا،نویں دسویں جماعت کے امتحانات میں بوائز ،گرلز کے مراکز میں بورڈ کی ٹیم کا چھاپہ ، کئی طلبہ نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ہفتہ 2 اپریل 2016 21:54

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) نویں دسویں جماعت کے جاری امتحانات میں ہالا کے بوائز اور گرلز کے مراکز میں بورڈ کی ٹیم کا چھاپہ ، کئی طلبہ نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،ایک پرائمری ٹیچر بھی نقل کراتے ہوئے ٹیم نے پکڑ لیا معافی مانگنے پر رہا کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نویں دسویں جماعت کے جاری امتحانات میں حیدرآباد بورڈ کے کنٹرولر امتحانات منصورزئی،اعجاز کی قیادت میں ٹیم نے ہالا میں بوائز اور گرلس ہائی اسکول کے امتحانی مراکز میں چھاپہ مارکر کئی طلبہ کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اس دؤران پرانا ہالا کے ایک پرائمری ٹیچر عبد الحق کو بھی نقل کراتے ہوئے بور ڈ کی ٹیم نے پکڑ لیا جو کے فرار ہورہے تھے مذکورہ ٹیچر کی جانب سے معافی طلب کرنے پر ٹیم نے رہا کردیا ٹیم نے مٹیاری میں بھی سینٹروں پر چھاپہ مارے ،واضع رہے کے خفیہ اطلاع ملنے پر کئی نقل کرانے والے ایجنٹ مافیا کو امتحانی سینٹروں سے دور رہنے کی ہدایات دی گئی اور نقل کی روکتھام بورڈ ٹیم کی آمد سے قبل اہم اقدامات کئے گئے۔