بلوچستان میں جاری بجلی لوڈ شیڈنگ ،بحران کے خاتمے بارے وزیراعظم سے بلوچستان کے سینیٹروں کا وفد جلد ملاقات کریگا،سینیٹر میر نعمت اﷲ زہری

بلوچستان میں بھارتی مداخلت ثابت ہوگئی ہے، معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے، رہنماء (ن) لیگ بلوچستان

ہفتہ 2 اپریل 2016 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر میر نعمت اﷲ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں جاری بجلی لوڈ شیڈنگ اور بحران کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے بلوچستان کے سینیٹروں کا ایک وفد جلد ملاقات کرے گاانہوں نے یہ بات ہفتے کے روز جناح ٹاون میں اپنی نئی رہائش گاہ پر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین قلات میر ببرک زہری ، سردار عبدالکریم نیچاری، میر خدائے رحیم رودینی،تاج محمد زہری، ثناء اﷲ زہری اور عبدالفتح نیچاری بھی موجود تھے سینیٹر میر نعمت زہری نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے بلوچستان سے’’را‘‘ کے حاضر سروس افسر کو گرفتار کر کے بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہم کہہ رہے تھے کہ بلوچستان میں انڈیا کی مداخلت جاری ہے لیکن بھارت اس کے لئے تیار نہیں تھااب ثبوت ملنے کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی کہ بلوچستان میں جاری خونریزی کے پیچھے بھارت اور یہاں کے علیحدگی پسند عناصر شامل تھے اب اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے کیونکہ بلوچستان میں پچھلے10 پندرہ سال سے جو بے گناہ لوگ مارے گئے ان کا حساب لینا ہو گا کیونکہ بلوچستان ایک پرامن اور قبائلی صوبہ تھا اور یہاں کے لوگ ایک دوسرے کے احترام کرتے تھے مگر افسوس کے کچھ عناصر نے اپنی مفادات کے خاطر یہاں بے گناہ لو گوں کی ٹارگٹ کلنگ کی انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کو ہر صورت میں پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے ْانہوں نے کہاکہ اس اشیاء سب بڑے منصوبے کو ہر حالت میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کو اب ترقی اور خوشحالی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے زراعت تباہ ہو چکی ہے اب وقت آگیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہاکہ سیکورٹی ایجنسیز بلوچستان میں جو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اس سے بلوچستان کے عوام کے مسائل حل ہونگے ہم سیکورٹی اداروں کو دہشتگردی کے خاتمے پر مبارک بیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ جب تک بلوچستان سے دہشتگردی ختم نہیں ہوجاتی سیکورٹی فورسز اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں کوئی بھی آپریشن نہیں کیا جا رہاہے صرف ایجنسیوں کے رپورٹ پر مختلف علاقوں میں ٹارگٹیڈآپریشن کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام محب وطن وہ صوبے کی ترقی چاہتے ہیں کیونکہ بلوچستان کی ترقی پاکستانی کی ترقی ہے ۔