ہواوے GR3کی ریکارڈ فروخت نے حریفوں کو حیران کردیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 21:39

ہواوے GR3کی ریکارڈ فروخت نے حریفوں کو حیران کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) پاکستان میں حال ہی میں متعار ف کرائے گئے ہواوے GR3 کی ملک بھر میں ریکارڈ فروخت دیکھی جارہی ہے ۔ہواوے GR3 ایک بہترین مڈ اسمارٹ فون ہے جسے اعلیٰ ٹیکنالوجی سے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اپنی لانچنگ کے فوری بعد ہواوے GR3 کو پاکستان بھر میں صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے حتیٰ کہ اس کی ریکارڈ تعداد میں فروخت نے خود ہواوے کی توقعات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

ہواوے کو ہمیشہ سے ہی بہترین اسمارٹ فونز متعارف کرانے میں امتیاز حاصل رہا ہے اور ہواوے میٹ8اور Honor 5X. اس کی واضح مثال ہیں۔سام سنگ جیسی کمپنیوں کو اپنے اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے مارکیٹ میں مشکلات کاسامنا ہے،تاہم ہواوے اس حوالے سے خوش قسمت ثابت رہی ہے اور گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ہواوے کو اپنی ترقی کی شرح میں اضافے کی پوری امید ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے GR3 کو ایئر کرافٹ گریڈڈالمونیم الائے سے تیار کیا گیا ہے ،اس کی مٹیلک باڈی ایک خوشگوار احساس فراہم کرتی ہے ،ہواوے GR3 ممکنہ طور پر تین رنگوں سلور،گرے اور گولڈن میں دستیاب ہوگا،تاہم اس کا سلور رنگ اپنی مٹیلک باڈی اور باوقار دکھائی دیئے جانے کے باعث گولڈن اور گرے کے مقابلے میں شاید صارفین کو زیادہ راغب کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ہواوے GR3 محض 7.6ملی میٹر موٹائی کے ساتھ ایک بہترین lookدیتا ہے ،اس کا وزن محض 135گرام ہے جو اسے استعمال میں نہایت شاندار اور سہل بناتا ہے ،ہواوے GR3 کی خصوصیات کو محض الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس اسمارٹ فون کی خصوصیات کو استعمال کرکے ہی جانچا جاسکتا ہے ۔

یہ حیرت انگیز اسمارٹ فون محض 25,499روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس کے ساتھ یو فون کی شراکت سے چھ ماہ کیلئے 6گیگا بائٹ انٹرنیٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ایسے افراد جو اب تک ہواوے GR3 نہیں خرید سکے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ دیر نہ کریں کیونکہ اس وقت مارکیٹ میں اس سے بہتر ڈیل کوئی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :