سکھ یاتریوں کی فلائنگ کوچ واہگہ جاتے ہوئے فرنٹ ایکسل ٹوٹنے کے باعث روک لی گئی

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 2 اپریل 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء ) سکھ یاتریوں کی ایک فلائنگ کوچ واہگہ جاتے ہوئے بتی والا چوک کے قریب فرنٹ ایکسل ٹوٹنے کے باعث روک لی گئی تاہم اس حادثہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بعد ازاں سکھ یاتریوں کو متبادل گاڑی کے ذریعے واہگہ بارڈر بھیجا گیا بتایا گیاہے کہ مذکورہ سکھ یاتریوں کی گاڑی کراچی سے لاہور پہنچی تھی جس میں سردارسکھ یاتری بھارت جانے کیلئے واہگہ جارہے تھے۔(عزیز ملک)

متعلقہ عنوان :