ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستا ہو گیا

فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار450روپے سے کم ہوکر49ہزار250روپے ہوگئی

ہفتہ 2 اپریل 2016 20:03

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستا ہو گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہو گیا ۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالرکی کمی سے فی اونس قیمت1223ڈالرپرآگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200رو پے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،لاہور،حیدرآباد،ملتان،اسلام آبا،فیصل آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار450روپے سے کم ہوکر49ہزار250روپے ہوگئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار214روپے پرآگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پربدستور بر قرار رہی۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تا ہفتہ کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں129روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں6ڈالر اور ایک تولہ چاندی کی قیمت میں10روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :