سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 2 اپریل 2016 19:15

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل۔2016ء)رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کو صفائی ستھرائی کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

ایم پی اے چودھری محمد اکرام ، ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی کے علاوہ سرکاری افسران کے علاوہ نمائندہ لوکل گورنمنٹ پنجاب اورنمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے بھی شرکت کی۔ ایم پی اے محمد منشاء اﷲ بٹ نے کہاکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے طرز پر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈٹ کروایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کے مینیجر پی اینڈ سی اور مینیجر ایم آئی ایس کے علاوہ کور ٹیم میں ریکورٹمنٹ کیلئے چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات ہر عمل کیا جائے ۔ اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کے معائدہ کی تجدید، سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کے ملازمین کیلئے پرویڈنٹ فنڈ کے اجراء اور سالانہ جنرل میٹنگ کے انعقاد کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ایم ڈی شیراز احمد نے بی او ڈی کے ممبران کو کمپنی کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔