ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی لوٹ لی

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:13

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) تلہاڑا روڈ پر ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی کو لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

موترہ پولیس کے مطابق رانا افضل اپنی کار پر فیملی کے ہم ساتھ جارہا تھا جسے چار ڈاکوؤں نے روڈ بلاک کرکے روک لیااور اسلحہ کی نوک پر خوف زدہ کرکے دو لاکھ روپے کی نقدی ، ایک لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر پیدل فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔