Live Updates

پرویز رشید اور زعیم قادری ہر وقت عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ بند کریں ،عوامی مسائل حل کر نے پر توجہ دیں‘اعجاز احمد چوہدری

پنجاب حکومت سانحہ گلشن پارک سے سبق سیکھے ،عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے عملی اقدمات کر ے ‘ سابق صدر تحریک انصاف پنجاب

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمدچوہدری نے ہے کہ (ن) لیگ نے پنجا ب اور پیپلز پارٹی نے سند ھ میں لوٹ ما ر کا بازار گر م کر رکھا ہے اور ان دونوں جماعتو ں کی حکومتوں کی کار گردگی صفر جمع صفرہے ،اپنے اپنے دور اقتدار کے اند ر غریب عوام کو بھوک ،افلاس ،مہنگا ئی ،بے روزگاری ،لوٹ مار اور لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل تحفے میں دیے ہیں ،نیشنل ایکشن پلا ن ،احتساب اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں رکاوٹیں کھڑی کر نے کی نا کا م کو شش کی جا رہی ہے، (ن) لیگ کی حکومت اور سفارت کار عالمی سطح پر را کے آفسر کی گرفتاری کو موثر طور پر اٹھا نے میں نا کام رہے ہیں ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ عالمی ایجنڈے کے تحت ملک کو تبا ہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجا ب میں دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کا روں کے خاتمے کے لیے فوج کے جا ری آپریشن کے ساتھ ساتھ صو بے بھرمیں کرپٹ ٹولے کے خلاف نیب کو بھی آپریشن میں تیزی لانے کی ضرروت ہے ،شریف برادران نے میٹرو بس ،ایل این جی اورنج ٹرین کے منصو بوں پر ڈاکا ڈال کر اربوں روپے کی کمیشن وصول کی ،نوازشریف اور آصف علی زرداری ملک وقوم کا پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے کر جا رہے ہیں دونوں کرپشن کے ماسٹرمائنڈہیں اور نہ ہی ایک دوسرے کا کبھی احتساب نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سانحہ گلشن پارک سے سبق سیکھے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے عملی اقدمات کر ے ،پرویز رشید اور زعیم قادری ہر وقت عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ بند کریں اورعوام کے مسائل حل کر نے پر توجہ دیں ،ان دونوں درباروں کو معلوم ہو نا چاہیے کہ تمام مسائل اور بحرانو ں کے ذمہ دار نواز شریف ہیں نہ کے عمران خان۔(ن) لیگ کے درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات