سکھر،نیو بس ٹرمینل کے قریب سے 45 سالہ شخص کی نعش برآمد

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء)نیو بس ٹرمینل کے قریب کچہرے کے ڈھیر سے 45 سالہ شخص کی نعش برآمدہوئی ہے ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے نیو بس ٹرمینل کے قریب کچہرے کے ڈھیر سے 45سالہ بوڑھے شخص کی نعش ملی ہے پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے نعش کے حوالے سے جب متعلقہ تھانہ سے معلومات حاصل کی گئی تو پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران نعش کی شناخت سکھر کے علاقے آرائیں روڈ کے مکین نیو بس ٹرمینل کے چوکیدار غلام شبیر ولد کمال لوئر بلوچ سے ہوئی ہے ۔