سکھر، ایشیا کی سب سے بڑی کھجور منڈی مسائل کا شکار ، تاجرو مزدوروں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء)سکھرمیں قائم ایشیا کی سب سے بڑی کھجور منڈی مسائل کا شکار ، تاجر سمیت مزدور مشکلات سے دوچار ، منڈی سے کجھور اندرون ملک سمیت بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر ممالک کو ایکسپورٹ ہوتی ہے ، تفصیلات کے مطابق سکھربیراج کے قریب واقع ہے یہ ایشیا کی سب سے بڑی کھجور منڈی جسے آغا قادرداد زرعی مارکیٹ کے نام سے جانا جا تا ہے یہاں سے نہ صرف کھجور اندرون ملک بلکہ بھا رت، بنگلہ دیش سمیت دیگرممالک کو بھی ایکسپورٹ کی جا تی ہے ان دنوں حکو متی عدم توجہی کا شکارہے جس کی وجہ سے یہاں کے تا جر اورمزدور مشکلات کاشکار ہیں انیس سو چھیا سی سے قائم اس منڈی سے تا جر کروڑوں روپے کا ٹیکس حکو مت کو اد اکرتے ہیں مگر اس کے باجود سہو لیات ہیں کہ نہ ہونے کے برابرنہ صفائی کا نظام ہے اور نہ ہی نکا سی آب کااس کے علاوہ بھی دیگر مسائل ہیں جنکایہاں کے تاجربرملا اظہارکرتے آرہے ہیں منڈی پر درپیش مسائل کے حوالے سے یہاں کے تاجروں اور مزدور نے بتایا کہ میونپل کمیٹی روہڑی یہ آکشن پلاٹ بنا کر دیئے ہیں وہ ہم سے مارکیٹ فیس بھی لیتے ہیں لیکں ان کا ہما رے ساتھ کوئی تعاون نہیں ہوتا ہے کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں حکومت اداکرنے والے ان تا جروں کا مطالبہ ہے کہ منڈی میں سہو لیا ت فراہم کر کے انپریشانیوں سے نجات دلائی جا ئے ۔