40 چور مل کربھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عوام پی پی کے ساتھ ہے،ذوالفقار علی بھٹو کی بر سی میں لاکھوں افراد کی شرکت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو جائینگی،پیپلز پارٹی ٹنڈ و محمد خان کے صدر حاجی امین لاکھوودیگر کی پریس کانفرنس

ہفتہ 2 اپریل 2016 18:59

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی ٹنڈ و محمد خان کے صدر حاجی امین لاکھو نے کہا ہے کہ چالیس چورمل کر بھی پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بر سی میں لاکھوں افراد کی شرکت دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہو جائینگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی امین لاکھو ، علی اکبر خاصخیلی ، اختر میمن ، ارشاد میمن ودیگر نے کہا کہ چار اپر یل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بر سی شایانہ شان انداز میں منائی جائے گی ، مخالفین شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی بر سی کا جلسہ دیکھ کر پر یشان ہو جائیں گے اور مخالفین کی نیندیں حرام ہو جائینگی ،ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنے لیکن عوام نے انہیں مسترد کیا ، انہو ں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کے مخالفین کو عبرتناک شکست دی آج پھر پیپلز پارٹی کے خلاف چالیس چور جمع ہو گئے ہیں سندھ کی عوام ان چالیس چوروں کا کردار خوب جانتے ہیں ، سندھ کی عوام سابق صدر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ، آپافریال تا لپو ر اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے ساتھ ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی بر سی میں شرکت کے لئے ضلع ٹنڈ و محمد خان سے دو سو گاڑیو ں کا قافلہ روانہ ہو گا ۔