عدالت نے اسحاق ڈار کے ہتک عزت کے دعوے پر نجی ٹی وی کے سی ای او اوراینکر کو15اپریل کو طلب کرلیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 18:46

عدالت نے اسحاق ڈار کے ہتک عزت کے دعوے پر نجی ٹی وی کے سی ای او اوراینکر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف تضحیک آمیز گفتگوکرنے کے ہتک عزت کے دعوے پر نجی ٹی وی کے مالک سلمان اقبال اوراینکرپرسن شاہد مسعود کو15اپریل کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے دائر ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت کی جس کے بعد عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال اوراینکر پرسن شاہد مسعود کو نوٹس جاری کرتے ہوئے15اپریل کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے خلاف تضحیک آمیز گفتگوپر گزشتہ دنوں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :