لاڑکانہ،ایس بی سی اے کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،10عمارتوں کو سیل کردیا گیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 18:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بغیر کسی نقشے کے تعمیر شدہ 10 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نسیم خان ابڑو اور آصف رونگھو نے شہر کے بھینس کالونی، رحمت پور، سچل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں بغیر نقشے کے تعمیر شدہ عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جہاں بغیر نقشے کے تعمیر شدہ شہری مزن پنہور، سکندر سانگی، عرفان دامراہو، غلام سرور مغیری، قربان مغیری، امداد لغاری، امداد ہلیو، نیاز کلہوڑو، دھنی بخش چوہان اور واحد دایو کی عمارتیں شامل ہیں۔

اس موقعہ پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نسیم خان ابڑو نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی شہریوں کی جانب سے بغیر نقشے کے عمارتیں تعمیر کی گئی تھی جن کے خلاف کاورائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے عمارتوں کے نقشے منظور کرکے پھر تعمیرات کا کام شروع کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔