پارکس میں سکیورٹی سامان فوری فراہم کردیا جائے، ڈی جی پی ایچ اے

ہفتہ 2 اپریل 2016 17:59

ملتان۔2 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اپریل۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کوثر خان نے پارکس میں فل پروف سکیورٹی کیلئے سخت ہدایات جاری کر دیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو کہا ہے کے تمام پارکس میں سکیورٹی سامان فوری فراہم کردیا جائے،اس سلسلے میں پی ایچ اے انتظامیہ نے ٹیم تشکیل دے دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر پارکس کی سکیورٹی کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری انور نے کہا کہ قلعہ پر وہیکل سرچ میرر اور میٹل ڈیڈیکٹر مہیا کر دیاگیا ہے۔واک تھرو گیٹ کی بھی خریداری کی جا رہی ہے۔مزید 6 سکیورٹی گارڈزکی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کے ساتھ ساتھ ادارے کا عملہ بھی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ اور شاہ شمس پارک میں داخل ہونے والے افرادکو تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :