اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے ڈی چوک دھرنے کے دوران ہونے والا کروڑوں روپے کا نقصان گرفتار ملزمان ادا کریں گے ، پولیس
میاں محمد ندیم ہفتہ 2 اپریل 2016 15:46
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02اپریل۔2016ء) اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے ڈی چوک دھرنے کے دوران ہونے والا کروڑوں روپے کا نقصان گرفتار ملزمان ادا کریں گے ، پولیس نے ڈی چوک پر جلائے گئے ٹرک ، کنٹینرز مالکان سے کلیمز مانگ لئے جنہیں پولیس فائل کا حصہ بنایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس اسٹیشنز اور دیگر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
مظاہرین نے راستے بند کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کھڑے کئے گئے ٹرک اور کنٹینرز نذر آتش کر دیئے جس سے گاڑی مالکان کو چار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ پولیس نے جلائے جانے والے ٹرک اور کینٹینرز کے مالکان سے کلیم مانگ لیے ہیں جن کو پولیس فائل کا حصہ بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ کینٹینرز کو آگ لگانے والے گرفتار ملزمان ہی نقصان کا ازالہ کریں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے حکومت اور پولیس نے مظاہرے کے منتظمین اور جماعتوں کے قائدین کو پوری طرح بری الزمہ قراردیتے ہوئے سارا ملبہ ملک بھر سے دھرنے میں شرکت کے لیے گئے عام کارکنوں پر ڈال دیا ہے ‘دینی جماعتوں کے حکومت کے ساتھ مذکرات کرنے والے قائدین نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.