پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھاری بیرونی قرضوں سے بنایا جارہا ہے، منصوبے کے تحت بننے والے کول پاور پراجیکٹس بھی ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ چین سے ایک ارب امریکی ڈالر کی ضمانت ملنے تک منصوبے پر عمل درآمد رکوانے کا حکم دے۔واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت چین سے گوادر تک شاہراہیں تعمیر اور بجلی گھر قائم کئے جارہے ہیں تاکہ ملک میں سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

متعلقہ عنوان :