پاکستان اور بھارت کے تفتیش کاروں کے درمیان ملاقات مثبت رہی ‘ بھارتی وزیر

بھارتی تفتیش کاروں کے پاکستان دورے کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ‘ کرن رجیجو کی گفتگو

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) یونین وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تفتیش کاروں کے درمیان ملاقات مثبت رہی اور پاکستانی ٹیم نے پٹھان کوٹ حملے پر اب تک بھارت میں ہوئی تحقیقات سے کوئی اختلاف نہیں کیا۔

(جاری ہے)

کرن نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ بھارتی تفتیش کاروں کے پاکستان دورے کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ‘سب کچھ ٹھیک طرح سے ہوا اور ہماری ایجنسیوں نے جوضروری تھا وہ کیاپاکستان ٹیم کو مزید کچھ دستاویزات فراہم کی گئی ہیں جن میں پٹھان کوٹ حملے میں ہلاک ہونے والے چار دہشت گردوں کی ڈی این اے رپورٹس بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :