نارووال : نئی کاپیاں نہ ملنے پر ساتویں‌جماعت کے طالبعلم نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 13:47

نارووال : نئی کاپیاں نہ ملنے پر ساتویں‌جماعت کے طالبعلم نے زندگی کا ..

نارووال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اپریل 2016ء): نارووال کے علاقہ اورنگ آباد میں نئے تعلیمی سال کے آغاز میں نئی کاپیاں نہ ملنے پر ساتویں جماعت کے طالبعلم نے خود کُشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد کے رہائشی ساتویں جماعت کے طالبعلم محمد عثمان نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اپنے والدین سے نئی کاپیاں اور پنسلیں دلوانے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن غربت کے ہاتھوں مجبور ماں باپ نے منع کر دیا جس پر والدین اور محمد عثمان کے مابین جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

جھگڑے کے بعد محمد عثمان نے خود کو پنکھے سے لٹکا کر خود کُشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ محمد عثمان کے اہل خانہ نے پوسٹمارٹم نہ کروانے اور لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے مداخلت کرتے ہوئے فوری طور پر لاش کا پوسٹمارٹم کروانے کا حکم دیا۔ علاقہ مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ جلد از جلد لاش کا پوسٹمارٹم کروایا جائے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے۔