خانپور: بھارتی ایجنسی ’را‘ کا تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 13:04

خانپور: بھارتی ایجنسی ’را‘ کا تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار

خانپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اپریل 2016ء) : رحیم یار خان میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا ایک تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کا گرفتار کمانڈر رحیم یار خان میں کافی عرصہ سے رہائش پذیر تھا اور بارڈر کراس کرنے والوں کو سہولت فراہم کرتا تھا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ گرفتار ملزم کا تعلق پہلے سے گرفتار کیے گئے بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے گروپ سے ہو سکتا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار کمانڈر کا کہنا ہے کہ میرا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، میں ایس بی سی اے کا سینئیر آڈیٹر ہوں۔

متعلقہ عنوان :