کوئلے کی کان میںدھماکہ ، 5 مزدور جاںبحق ، 11 لا پتہ
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 11:18
پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02اپریل۔2016ء)پاک افغان سرحد پر واقع اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی ایک کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 5 کان کن ہلاک ہو گئے۔اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا۔کان میں دھماکے سے 13 مزدور ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 3 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، بعد ازاں مزید 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ 5 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ملبے تلے دبے دیگر مزدوروں کی تلاش کی سرگرمیاں بھی تیزی سے شروع کی گئیں، تاہم مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث ریسکیو کارروائیاں موثر انداز سے نہیں کی جا رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق کان میں کام کرنے والے اکثر مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں سپرگوں سے تھا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اورکزئی میں 4 ہزار کے قریب کانیں ہیں جن سے کوئلہ نکالا جاتا ہے جبکہ یہاں 3 ہزار سے زائد کان کن کام کر رہے ہیں۔
دنیا بھر میں کان کن انتہائی خراب حالات میں کام کرتے ہیں تاہم پاکستان میں صورتحال اس حوالے زیادہ نامناسب ہے کیونکہ کانوں میں حادثات سے سالانہ کئی اموات ہوتی ہیں۔3 ہفتے قبل بھی اورکزئی کی ایک کان میں دھماکا ہوا تھا، جس سے وہ بیٹھ گئی تھی، اس حادثے میں 7 کان کن ہلاک ہوئے تھے۔اس سے قبل جنوری 2015 میں بھی ڈولئی میں اسی کان میں دھماکا ہونے سے 6 مزدور ہلاک ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.