برطانوی ہائی کمشنر کی پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے لاہور میں ملاقات‘قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کو ویزوں کے اجراءمیں نرمی برتنے پر تبادلہ خیال
میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 22:36
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) برطانوی ہائی کمشنر نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے لاہور میں ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے اسپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے تینوں کرکٹرز کو ویزوں کے اجراءمیں نرمی برتنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈرونے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی جس میں پاکستان اے اور قومی کرکٹ ٹیم کے رواں برس دورہ انگلینڈ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کی وجہ سے دونوں ممالک میں کرکٹ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین شہریار خان نے ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر سے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے تینوں قومی کرکٹرز سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی صورت میں ویزوں کے اجراءمیں نرمی برتنے کی درخواست کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.