فیصل آباد،ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل نے گذشتہ دو ماہ میں مختلف ضلعی وصوبائی محکموں سے متعلقہ شہریوں کی 479 شکایات نمٹا دیں
96 شکایات تکمیل کے آخری مراحل میں
جمعہ 1 اپریل 2016 22:20
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل نے گذشتہ دو ماہ میں مختلف ضلعی وصوبائی محکموں سے متعلقہ شہریوں کی 479 شکایات نمٹا دی ہیں جبکہ96 شکایات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔یہ بات قائمقام ڈی سی او اعجاز خالق رزاقی کو ڈسٹرکٹ شکایت سیل کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ڈی او(ایچ آر ایم) خالد مسعود فروکہ‘ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم اور دیگر افسران کے علاوہ میڈیم صبغہ‘محمد نصیر اوردیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ شہریوں کو مختلف محکموں سے متعلقہ شکایات کے اندراج کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا گیا ہے جس کے تحت شہری وٹس ایپ نمبر03015859192 اور ای میل[email protected] پر تصویری ثبوت کے ساتھ اورفون نمبرز 041-9200310 ۔(جاری ہے)
041-2630020 پر شکایت درج کراسکتے ہیں جسے فوری آن لائن سسٹم کے ذریعے متعلقہ محکمے کو آگاہ کردیا جاتا ہے اور محکموں سے مسلسل رابطہ کرکے شکایات کو بلاتاخیر حل کیا جا رہا ہے ۔
قائمقام ڈی سی او نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں پنجاب سیٹیز گورننس امپروومنٹ پراجیکٹ کے ضلعی شکایت سیل کو متحرک کیا گیا ہے۔انہوں نے شکایت سیل کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو شکایت سیل سے رابطے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کے لئے تشہیر کے ہر ممکن ذرائع بروئے کارلائے جائیں۔انہوں نے سٹاف ممبران کی جدید خطوط پر ٹریننگ کرانے کی تاکید کرتے ہوئے ضلعی محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ عوامی شکایات کے حل میں دلچسپی لیں اور ان کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ضلعی محکموں سے متعلقہ شکایات سے کمپلینٹ سیل کو آگاہ کریں جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.