دہشت گردوں کے پاﺅں اکھڑ چکے ہیں،آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر ہے۔کورکمانڈرلاہور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 22:19

دہشت گردوں کے پاﺅں اکھڑ چکے ہیں،آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے پاﺅں اکھڑ چکے ہیں،آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں رینجرز کی انسداددہشت گردی فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے کیالاہور میں رینجرز کمانڈوز پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں86 کمانڈوز نے شرکت کی،انسداد دہشت گردی فورس میں شامل کمانڈوز نے تربیت کا عملی مظاہرہ کیا،اور اپنے اہداف کو کم سے کم وقت میں پورا کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے پریڈ کا معائنہ کیا،انکا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے،رینجرز ملکی دفاع میں صف اول کا کردار ادا کررہی ہے۔اس موقع پر تربیت مکمل کرنیوالے کمانڈوز نے دہشت گردوں کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا،تقریب میں رینجرز حکام اور اعلٰی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :