آئی جی نے پانچ ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

جمعہ 1 اپریل 2016 22:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے پانچ ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی نوید ممتاز کو ڈی ایس پی شاہدرہ سٹی ٹریفک پولیس لاہو رکی خالی آسامی پر ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی نعیم الحسنین کو ڈی ایس پی مغلپورہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور ،ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹرپنجاب محمد اقبال کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی واجد علی کو ٹریفک پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر جبکہ ڈی ایس پی مغلپورہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور فتح احمد کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔