وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت سپارکو کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ اجلاس

جمعہ 1 اپریل 2016 22:08

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت سپارکو کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ اجلاس جمعہ کویہاں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے وفاقی وزیر کو سائنسی سماجی اقتصادی مقاصد کیلئے مختلف سرکاری اور نجی اداروں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سپارکو کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

سپارکو کے چیئرمین میجر جنرل قیصر انیس خرم نے وفاق وزیر کو سپارکو کے جاری اور آئندہ منصوبوں اورپروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سپارکو کی طرف سے سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ (ایس آر ایس) کے اطلاق کی بنیاد پر کئے گئے تحقیقی کام اورمطالعات، اعدادوشمار اور جغرافیائی معلوماتی نظام (جی آئی ایس) ٹیکنالوجی کے علاوہ قدرتی وسائل کے سروے، نقشہ بندی، ماحولیاتی اور نگرانی کیلئے کئے گئے کام سے متعلق مطالعاتاور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ ریڈیٹنس، ٹروپرفیئر/ سٹراٹوفیئر مطالعات، ماحولیاتی آلودگی اور فلکیات کے منصوبوں میں تحقیقی کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ جاتی تحقیق وترقی کے علاوہ خلائی ترقیاتی پروگرام میں بین الاقوامی تعاون کے اہم پہلو پر بھی کام کیا گیا ہے۔ سپارکو بہت سے بین الاقوامی اداروں تنظیموں اور سائنسی کمیٹیوں اقوام متحدہ کے اداروں کا بھی مستقبل رکن ہے جس کامقصد سائنسی تکنیکی بنیادوں کی معلومات، اعدادوشمار کی فراہمی تربیت تعاون پر مبنی مطالعات اور وائٹ آرگنائزیشن کو کانفرنسز اورسیمینارز کے انعقاد کیلئے تعاون ہے۔

اجلاس کے دوران مستبقل کے مختلف منصوبوں کے لئے سپارکو کی مالی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ سنیٹر محمد اسحاق ڈار نے سپارکو کے تحقیقی مطالعاتی شعبوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ادارے کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :