محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی زمین پر بسنے والے ہر شہری کا بنیادی حق ہے

سائنسدانوں اور نیوٹریشن ماہرین کا غذائیت سے متعلق دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 22:07

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) فوڈ و نیوٹریشن سائنسدانوں نے کہا ہے کہ محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی زمین پر بسنے والے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ کم از کم غذائیت سب سے بڑا مسئلہ اور بیماریوں ، کو تاہ قامت اور کم عمری میں اموات کا بنیادی سبب ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ، نیپال، کرغزستان، ایتھوپیا اور پیرو کے سائنسدانوں اور نیوٹریشن ماہرین نے جمعہ کو یہاں غذائیت سے متعلق دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا اہتمام انٹر کوآپریشن پاکستان، گلوبل فنڈ برائے رورل سروس پرووائڈرز، سائنسدانوں اور حکومتی پالیسی سازوں کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ نیدر لینڈ، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محفوظ، کافی اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی دنیا میں بسنے والے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت ، پسماندگی اور کم سماجی و اقتصادی سٹیٹس کم غذائیت کی اہم وجوہات ہیں جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :